آئی ایس آئی دہشتگردوں کے زریعہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیرِداخلہ

ہفتہ 29 نومبر, 2014

دہلی(ہمگام نیوز) بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی حساس ادارے دہشت گردوں کے ذریعے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے  پاکستان کےاس موقف کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ ایسا کرنے والے نان سٹیٹ ایکٹر ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے استفسار کیا کیا آئی ایس آئی بھی ایک نان سٹیٹ ایکٹر ہے۔

واضح رہے راجناتھ سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد حکومت میں موثر ترین وزیر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی حکومت میں آنے کے بعد سے پاکستان کے خلاف سخت پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0