آزادی سے متعلق ریفرنڈم موخر نہیں ہوگا۔مسعود بارزانی

ہفتہ 16 ستمبر, 2017

اربیل(ہمگام نیوز) آج بروز جمعہ عراق کے خود مختار علاقے کردستان کی پارلیمان کا ایک اجلاس شروع ہو گیا، جس میں پچیس ستمبر کے مجوزہ ریفرنڈم کے انعقاد کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے۔ دو برس بعد ہونے والا اس پارلیمان کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ اربیل میں جاری اس اجلاس میں عراقی کردستان کی علاقائی حکومت (کے آر جی) کے رہنما مسعود بارزانی نے کہا کہ اس خطے کی ممکنہ آزادی سے متعلق یہ مجوزہ ریفرنڈم مؤخر نہیں کیا جائے گا۔ بغداد حکومت کے علاوہ ہمسایہ ممالک ایران اور ترکی اور امریکا کو بھی اس مجوزہ ریفرنڈم کے انعقاد پر شدید تحفظات ہیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0