افغانستان:نیٹو کا 13سالہ مشن اختتام پذیر

اتوار 28 دسمبر, 2014

افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے باضابطہ طور پر ملک کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کر دی ہے۔
نیٹو فورسز نے کابل میں ایک تقریب میں ملکی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کی۔
تیرہ سال قبل شروع ہونے والے فوجی آپریشن کا اختتام نیٹو افواج کی جانب سے ملکی سکیورٹی حوالے کرنے سے ہوا ہے۔
کابل میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نیٹو کے 13 سالہ مشن کی کامیابی کے حوالے سے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔
افغانستان کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کرنے کی تقریب ایک جمنیزیئم میں ہوئی۔
نیٹو مشن کا جھنڈا افغانستان اور نیٹو کے اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں اتارا گیا۔
تاہم اس مشن کے اختتام کے باوجود امریکی فوج کا ایک دستہ افغان سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد کرے گا۔
13 سال کے اس مشن کے باوجود طالبان ملک کے زیادہ تر حصوں میں موجود ہیں اور ان کا کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0