افغانستان: قندوز میں لشکرطیبہ پنجاب کے کمانڈر و طالبان گورنر ہلاک

بدھ 30 ستمبر, 2015

کابل ( ہمگام ویب ڈیسک) دو دن قبل افغانستان کے اہم شمالی شہر قندوز پہ طالبان کی جانب سے یلغار کے بعد سے شہر میں شدید لڑائی جاری ہے اور شہر کے مختلف مقامات جن پہ طالبان نے قبضہ کیا ہوا تھا ، افغان صدر کے تازہ ترین بیان کے مطابق ان مقامات کو طالبان کے قبضے سے خالی کیا گیا ، اور اب تک کی اطلاع کے مطابق سینکڑوں طالبان شدت پسند ہلاک ہوئیں ،
جبکہ دوسری افغان خفیہ ادارے کے ترجمان حسیب صدیقی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ قندوز ائیر پورٹ کے قریب لڑائی میں قندوز کیلئے نامزد طالبان شدت پسند وں کے نام نہاد گورنر ملا سلام اور پاکستانی دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ پنجاب کے اہم کمانڈر حارث سمیت معتدد شدت پسند ہلاک ہوئیں ہیں
دوسری طرف افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ قندوز میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر شدت پسندوں کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب سے ہے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0