افغانستان میں خود کش حملہ،8افراد ہلاک

جمعرات 6 اگست, 2015

کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کے مشرقی علاقے میں صوبائی حکومتی دفتر کے باہر مبینہ خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان دین محمد دارویش نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 5 شہری ہلاک اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ صوبائی دارالحکومت پل عالم میں 500 میٹر دور موجود عمارتوں کے پشتے بھی ٹوٹ گئے۔طالبان نے خود دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ فوج اور پیرا ملٹری پونٹس پر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد طالبان کی جانب سے افغان فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ۔طالبان کی جانب سے رواں سال اپریل میں شروع ہونے والے حملوں میں افغان پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت سینکڑوں میں چلی گئی ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0