افغان فوج کا پاکستانی طالبان کے خلاف آپریشن شروع

پیر 22 دسمبر, 2014

کابل (ہمگام نیوز) افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع دانگام کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے جہاں دس روز سے طالبان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان ترجمان کے مطابق اب تک آپریشن کے دوران 21 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 33 کو زخمی کیا جاچکا ہے جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

کنٹر کے گورنر شجاع الملک نے بتایا کہ پندرہ سو کے لگ بھگ افغان طالبان نے دانگام کے نواحی دیہات پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالبان اور لشکر طیبہ کے عسکریت پسند بھی دانگام میں افغان فورسز سے لڑ رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0