انڈین و بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کا بلوچستان کی آزادی کے لئے کامیاب عالمی مہم

اتوار 12 جولائی, 2015

کوئٹہ/دہلی ( ہمگام نیوز) انڈیا کے قوم دوست سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے بلوچستان کی آزادی کے حق میں اعلان کردہ مہم دنیا بھر میں لاکھوں کی توجہ حاصل کرگئی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے مسلسل گفت شنید کے بعد انڈیا کے سوشل میڈیا سے وابستہ ایکٹوسٹ بلوچستان کی آزادی کی تحریک کیلئے ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا ٹوئیٹر پہ عالمی سطح پہ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا اور اس مہم میں خاص بات کہ بیک وقت انڈیا سمیت بہت سے خلیجی ممالک میں بھی ٹرینڈ کرگیا ، مہم میں ایک طرف جہاں انڈیا کے قوم پرست سیاسی ، سماجی، ادبی ارکان نے حصہ لیا وہی دوسری بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے وابستہ سیاسی کارکنوں نے بھی بھر پور حصہ لیا اور یہ مہم پوری دنیا میں 18لاکھ سے زاہد لوگوں کی توجہ حاصل کرگئی ،
دریں اثنا بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے انڈیا کے انسان دوست کارکنوں کی جانب سے بلوچستان کی آزادی کے حق میں مہم چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ آگے بھی بلوچستان کی آزادی کی تحریک سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0