اوچ گیس فیلڈ میں آتشزدگی،پنجاب کو سپلائی معطل ہوگئی

ہفتہ 20 دسمبر, 2014

نصیرآباد (ہمگام نیوز )اوچ گیس فیلڈ میں آتشزدگی چوبیس کروڑ مکعب فٹ گیس سسٹم سے خارج ہونے کی وجہ سے پنجاب کے متعدد علاقوں سپلائی معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اچانک اوچ گیس فیلڈ کے کنواں میں آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے جس سے اوچ گیس فیلڈ کے ملازمین میں خوف ہراس پھیل گیا کمپنی کی فائر بریگیڈنے بڑی جدوجہد کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے چوبیس کروڑ مکعب فٹ گیس سسٹم سے خارج ہونے کی وجہ سے پنجاب کے متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے کمپنی ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں کو گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0