ایران کا سیٹلائیٹ لانچ راکٹ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی

جمعہ 28 جولائی, 2017

تہران(ہمگام نیوز) ایران نے سیٹیلائٹ لانچ راکٹ کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیمرغ نامی اس راکٹ کا تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب حال ہی میں امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی وجہ سے اس پر تازہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ مغربی طاقتوں کو شک ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی کی تیاری کی کوشش میں ہے۔ تاہم تہران حکومت ایسے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0