بائیکاٹ کرنے والے زون متحد ہو کرتنظیم کادفاع کریں۔بی ایس او آزاد کراچی زون

پیر 13 جولائی, 2015

کراچی (ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کراچی زون نے اپنے جارہی کردہ بیان میں کہا ہے کہ تربت ،بالگترزون سمیت 7 زونوں کا نام نہاد مرکز کی آمرانہ سوچ کے خلاف بائیکاٹ کا اعلا ن نہ صرف بی ایس اوآزادبلکہ پوری قومی تحریک کے لئے نیک شگون ہے تمام زون متحد ہو کر اس نام نیاد گروہ کے سامنے بی ایس او کادفاع کریں بی ایس او آزاد کسی گروہ کی میراث نہیں ہے بلکہ اس کیلئے ہزاروں فرزندوں نے اپنی جانیں قربا ن کیں ہیں انہی قربانیوں کی وجہ سے ہی بی ایس او آزاد جو کبھی ایک سرخ سمندر کے نام سے جانا جاتا تھااب سکڑ کرمحض چند نا عاقبت اندیش افراد کے محدووگروہ جنہوں نے مرکزی کمیٹی کا لبادہ اوڈھا ہواہے کے ہاتھوں یرغمال ہوچکا ہے ان کے پاس نہ ممبروں کا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی اپنے غلطیوں کو تسلیم کرنے کی اخلاقی جرات رکھتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کراچی زون نے روزِ اول سے نام نہاد مرکز کی غلط پالسیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے جس کے پاداش میں کراچی زون اور اس کے ممبران کو مختلف بہانوں سے غیر آئینی کارروائیوں کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن کراچی زون نے منظم انداز میں غیر آئینی مرکزی کمیٹی کے جد وجہد کی ایک مثال قائم کی اور بی ایس او کے کارکنان کو سچ دکھانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں بیان میں کہا گیا بائیکاٹ کرنے والے نئے زون بھی دیگر زونوں کے ساتھ مل کر تنظیم کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0