بالگتر آسانک آرمی کیمپ پر حملے کی زمہداری قبول کرتے ہے۔گہرام بلوچ

منگل 13 فروری, 2018

کوئٹہ (ہمگام نیوز)​ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بالگتر میں سی پیک روٹ پر واقع آسانک آرمی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو نقصان پہنچایا۔ واپسی پر بالگتر مکئی کے مقام پر فورسز نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے فورسز کی تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا،جبکہ اسی دوران دو اہلکاروں کو بھاگنے کی کوشش پر نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ بلید ہ کے علاقے الندور کوچگ میں پاکستانی فوج کی پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کیا اور میناز اور الندور کے درمیان فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ بلیدہ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے آپریشن جاری ہے جبکہ پیر کے روز بلیدہ کے علاقوں میناز،سلو،کور پشت،بٹ الندور ،کوچک سے فورسز نے بیس سے زائد افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0