براہمدغ بگٹی ٹھوس ضمانت ملنے پر پاکستان آنےکو تیار

اتوار 20 ستمبر, 2015

لندن(ویب نیوز) براہمدغ بگٹی سے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے، ورلڈ مسلم آرگنائیزیشن کا وفد ابتدائی مذاکرات کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ظفر جھگڑا کی براہمدغ سے فون پر بات ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق براہمدغ ٹھوس زمانت ملنے پر پاکستان آنے کو تیار ہوگئے ہیں اور انھوں نے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیئے چارٹر آف ڈمانڈ تیار کر لیا ہے، جسے وہ جلد حکومت کے حوالے کرینگے۔ وفد کی قیادت سردار محسن عباسی کر رہے تھے، سردار محسن عباسی بلوچستان کے دورہ پر بھی جا رہے ہیں جہاں وہ دیگر رہنماوں سے بات کرینگے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0