بلوچستان مختلف واقعات میں دوہلاک،ایک مسخ شدہ نعش برآمدہ

منگل 16 دسمبر, 2014

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)تھانہ شالکوٹ پولیس کو دوران گشت ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تفصیلات کے مطابق تھانہ شالکوٹ پولیس کو دوران گشت اختر آباد کے پل کے نیچے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جیسے قبضے میں لیکر سول ہسپتال کے مردہ خانے میں شناخت کیلئے رکھوادی ہے ۔لاش کے ورثاء سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کنٹرول نمبر9202777-9202555یا تھانہ شالکوٹ کے نمبر2460190پر رابطہ کریں ۔
مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹیوب ویل پر کام کرنیوالے ایک شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا جارہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق منگل کو مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹیوب ویل پر کام کرنیوالے شخص شفیع محمد کو شدید زخمی کردیا جیسے کوئٹہ لایا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق منگل کی شام نامعلوم افراد نے ڈھاڈر کے شہر میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی فوری طور پر قتل ہونیوالے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0