بلوچستان ،فائرنگ سے تین خواتین زخمی

منگل 30 ستمبر, 2014

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )چاغی اور نوشکی کے سرحدی علاقے زوان سے ٹریکٹر ڈرائیور کی دو ماہ قبل اغواء ہونے والے کی لاش ملی تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل چاغی اور نوشکی کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے موسیٰ خان نامی ڈرائیور کو اغواء کیا تھا جس کی تلاش جاری تھی منگل کو لیویز کو دوران گشت اس کی لاش ملی جو ناقابل شناخت تھی لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی ۔تربت میں گاڑی پر فائرنگ تین خواتین زخمی تفصیلات کے مطابق منگل کو تربت شہر میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے تین خواتین زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ خواتین کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔دریں ثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے ذہین لوٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لا ئن کو دھماکہ سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلوم افراد نے ذہین لوٹی کے علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور گیس کمپنی موقع پر پہنچ گئی اور لائن کی مرمت کاکام شروع کردیا ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0