بلوچستان مختلف واقعات 7 افراد قتل، ایک اغواء

پیر 29 ستمبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 7افراد کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت زاہد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تربت کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غوث بخش کو ہلاک کردیا۔دوسرے واقعہ میں نال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام رسول کو ہلاک کردیا تیسرے واقعہ میں پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایرانی ڈیزل لیکرآنے والے عبداللہ کو ہلاک کردیا ۔قلات میں نامعلوم افراد نے ٹیوب ویل پر کام کرنے والیعبدالسلام کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح حب میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طاہر کو ہلاک کردیا اورفرار ہوگئے۔ اورماڑہ کے علاقے سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی۔لیویز اور پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں 
دریں ثناء تربت سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا تفصیلات کے مطابق تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص میران کو اغواء کرلیا اورفرار ہوگئے۔پنجگور میں نامعلوم افراد کی طرف سے شہرپرداغے گئے دو راکٹ کھلے میدان میں گر کردھماکوں سے پھٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجگور میں نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑیوں سے 2راکٹ شہر پرداغے جو کھلے میدان میں گر کرپھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0