بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجرسمیت 7افراد اغواء

پیر 14 ستمبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے مسلم باغ قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے معائنہ کیلئے جانے والی بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجرسمیت 7افراد کواغواء کرکے لے گئے،یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجرباچاخان ،ایس ڈی او اسلم موسیٰ زئی،سدھیراورڈرائیورامین اللہ ،کنٹریکٹرعصمت اللہ اس کابیٹاشافیصل اورایک نامعلوم شخص جوکہ نسئی گریسملین روڈ پرجارہے تھے کہ شرنگئی کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد جوکہ چھ موٹرسائیکلوں پرسوارتھے انہیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے ، ذرائع کے مطابق بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مذکورہ ٹیم بلوچستان افغان کے سرحدی علاقے مرغہ فقیرزئی میں ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے معائنے کیلئے جارہے تھے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0