بولان اورخانوزئی میں ٹر یفک حادثہ 5 افرد جاں بحق 30زخمی

منگل 21 جولائی, 2015

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )خانوزئی کے قریب ٹریفک حادثہ 5 افرد جاں بحق 20زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خانوزئی کے قریب کان میترزئی سے آنے والی ٹوڈی کار اور کوئٹہ سے کان میترزئی جانے والے شہزور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مطیع اللہ، راضیمہ، اسرار ، اور ارم ہلاک جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اور 20 زخمی ہوگئے جن میں لوبت خان، شیخ محمد، محمد حسین، حاجی دلدار، نیاز محمد، دولت محمد ، گل خان، سعد اللہ، بی بی کافیہ ، زمان علی، اور ڈوڈو شامل ہیں۔ واقع کے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیوٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طورپر کوئٹہ منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقع میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک جبکہ20دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 
مچھ کے علاقے کرتہ کراس پر پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں مچھ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر ر کردیا گیا تفصیلات کیمطابق بولان کے علاقہ کرتہ کراس کے مقام پر کوئٹہ سے شکار پور جانے والی تیز رفتار پک اپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں امیر بخش ولد گل محمد ، لال محمدولد درمحمد، شاہنوازولد گل محمد، لکمیرولد گل محمد، ابراہم ولد اللہ بخش، محمد عمر ولد نبی بخش، عبدالرزاق ولد غلام علی، جان محمد ولد نبی بخش، منظور ولد، ولی محمد علی ولد پیر محمد زخمی ہوگئے تزخمیوں کو مچھ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0