بولان : سانگان ،جالڑی و پیراسماعیل سے متعدد افراد اغواء

جمعرات 28 جنوری, 2016

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بولان کے مختلف علاقوں میں تاحال پاکستان آرمی کی آپریشن جاری ، متعدد افراد اغواء ہونے کے علاوہ کئی جگہوں پہ گھروں میں تلاشی و لوٹ مار کے بعد خواتین کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی ، تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقوں سانگان ، جالڑی میں گھر گھر تلاشی و قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کے بعد گھروں کو آگ لگا دی اور ساتھ ہی درجنوں موٹر سائیکل اور دو عدد ٹریکٹر بھی پاکستانی فورسز اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ پیر اسماعیل میں بھی پاکستانی فورسز نے متعد افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا اور مختلف مقامات پہ خواتین و بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی ، واضح رہے کہ اس آپریشن سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے بولان سے درجنوں بلوچ خواتین و بچوں کو اغواء کیا تھا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0