بھارتی ائرفورس کے سابق سربراہ ائیرمارشل ارجن سنگھ انتقال کرگئے۔

ہفتہ 16 ستمبر, 2017

نئی دہلی(ہمگام نیوز)بھارتی ائرفورس کے سابق سربراہ جو بھارت اور پاکستان کی 1965 کی جنگ میں بھارتی ہوائی فوج کے سربراہ تھے ۔آج بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انکو آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ شام سات بجکر سینتالیس منٹ پر انتقال کر گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف شبہ ہاے جات کے لوگوں نے اس کو خراج تحسین پیش کی۔اس نے 1965 کی بھارتی اور پاکستانی جنگ میں بھارتی ہوائی فوج کی سربراہی کی تھی جنگی خدمات کی عوض بھارتی حکومت نے انکو مارشل آف دی انڈین ائرفورس کے عہدے پر فائز کیا جو کہ ایک اعزازی عہداہ ہوتا ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0