بی آر ایس او کاوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ریلی کی حمایت

اتوار 5 اکتوبر, 2014

بی آر ایس او کے کارکن ریلی میں حصہ لیکر اسیران کی خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی تر جمان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے عیدکو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بی آر ایس او شال زون کے کارکنوں کو تاقید کی ہے کہ وہ ریلی میں حصہ لیکر اسیران کی خاندانوں سے اظہایکجہتی کا مظاہرہ کریں اور بلوچ قوم سے عید سادگی سے منانے کی درخواست کی۔
بی آر ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم اس وقت ظلم و جبر کا شکار ہے روز بلوچستان کے طول و عرض سے بلوچ فرزندوں کو اغواءکیا جاتا ہے اور چند دن بعد انکی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں ان حالات میں عید جوش و خروش سے منانا شہیدوں اور اسیران کی زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے لہذا بلوچ قوم عید سادگی سے منا کر شہیدوں اور اسیران کی خاندانوں سے اظہایکجہتی کا مظاہرہ کریں…
ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست کی طرف سے بلوچ قومی تحریک و بلوچ قوم کو ختم کرنے و کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے ایسے میں تمام آزادی پسند پارٹیوں اور تنظیموں کو متحد ہوکر ریاست کا مقابلہ کرتے ہوئے قوم کی بہتر رہنمائی کرنی چاہیے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0