بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

جمعرات 16 جولائی, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے, کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ شب پیرکوہ میں واقع بگٹی کالونی کے گیٹ نمبر 4 پر فورسز کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اس کے علاوہ گزشتہ روز بلو چ سرمچاروں نے سوئی سے کراچی جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شاہی کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اس کے علاوہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں ایف ڈبلیو او کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس سے متعدد اہلکار و زخمی ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0