بی ایل ایف نے دو مخبروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ،

ہفتہ 12 ستمبر, 2015

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دو مخبروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں گوارست کے مقام پر مخبر و مسلح دفاع کے کارندے واحد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، وہ ایک عرصے سے علاقے سے مفرور تھا۔ وہ بلوچوں کی اغوا و مخبری اور آپریشنوں میں ملوث تھا۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ آج ہی مشکے میں النگی کے مقام پر علی بخش ولد جمال نامی مخبر کو ہلاک کیا، وہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے، نہ رُکنے اور مزاحمت کی کوشش میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ مشکے میں فورسزکا مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ تھا یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0