بی ایل ایف نے فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرلی

بدھ 31 دسمبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے مشکے میں دو مقامات شیرگی اور کھندڑی میں آرمی کے قافلوں کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر آرمی کے 5 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز کی قائم دونوں چیکٹ پوسٹوں پر جدید ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے4 اہلکاروں کو ہلاک اور ۵ کو زخمی کیا۔ پیر کے روز مشکے بدڑو میں فورسز کے دو اہلکاروں کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0