بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

پیر 24 اگست, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نا معلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج اتوار کو سرمچاروں نے مند کے علاقے اپسی کہن میں آرمی کیمپ پر بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔کل رات 9 بجے آواران میں پیراندر کراس آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے فورسز کو نقصان پہنچایا،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0