بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 20 اگست, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمچاروں نے آواران میں کلر کے مقام پرفورسز کے قافلے کی پکٹ سیکورٹی پر کھڑے چار اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیاجس سے دو ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0