بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

جمعہ 5 دسمبر, 2014

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے مندفورسزکے مین کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ہوشاپ اور تجابان کے درمیان فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر ۲ اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔ اور ہوشاپ فورسز کےمپ پر حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔کل رات بزداد لدھ میں فورسز کے کیمپ پر سرمچاروں کا خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھاناپڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0