بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 16 جولائی, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران،جھاؤ پاکستانی آرمی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ جولائی کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ حملہ نوندڑہ فوجی کیمپ پر کیا گیا، جہاں پاکستانی آرمی نے ایک اسکول پر قبضہ کرکے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔ اسی دن جھاؤ ہی میں پاکستانی آرمی کی ڈولیجی کیمپ پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ تیرہ جولائی کو آواران کے علاقے تیرتیج میں فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0