بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 18 اکتوبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل ریاستی فورسز نے مند کے علاقے مہیر میں سول آبادی پرحملہ کر کے عورتوں و بچوں کو نشانہ بناکر چادر وچار دیواری کی پامالی کی ،اسی دوران سرمچاروں نے ریاستی فورسز پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا،ریاستی فورسز اپنی شکست کو چھپانے کے لیے عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ہمارے سرمچار قابض ریاستی فورسز کو ہر محاذ میں بھرپور جواب دینگے اور ہماری یہ جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0