بی ایل اے ہماری تنظیم میں مداخلت سے اجتناب کرے۔ بی ایل ایف

بدھ 3 دسمبر, 2014

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بی ایل اے کے جیہند بلوچ کے بیان حب میں مخبر کی قتل کو اپنے نام کرنے کی رد عمل میں نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ وہ ہمیں سبق دینے کے بجائے اپنی اصلاح کریں ۔اور اس طرح پارسا بننے سے پہلے اس پر خود عمل درآمد کرتے تو اچھی بات ہوتی ۔ ہماری کئی کارروائیوں کو اس طرح مبہم انداز میں اپنا کر بی ایل اے نے کئی دفعہ ہماری تنظیمی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے مگر بی ایل ایف نے قومی آزادی کی جنگ میں قومی مفادات کی خاطر حالات کے مطابق صبر کا دامن پکڑے رکھا ، آج جیہند بلوچ کی جانب سے مذکورہ بیان ہماری تنظیم میں براہ راست مداخلت ہے جس سے بی ایل اے اجتناب کرکے اپنی اصلاح پر توجہ دے توبہتر ہے ۔ کچھ ریاستی کارندے اور وفاق پرست پارٹیاں ہماری تنظیم کے نام پر لوگوں کو دھمکی دے رہے ہیں ،ایسی دھمکیوں سے بی ایل ایف کا کوئی تعلق نہیں ،بی ایل ایف ایک ذمہ دار قومی تنظیم ہے جو عام بلوچ کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ایسی تمام کارستانیاں قابض ریاست کی ہیں جنہیں بلوچ قوم پہچان لے ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0