تربت:ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر حملہ،پانچ پنجابی ہلاک

ہفتہ 18 نومبر, 2017

کیچ(ہمگام نیوز) تربت کے علاقے ایف ڈبلیواو کے اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ پانچ اہلکار ہلاک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ تربت کے علاقے ہیرونک اور تجابان کے درمیان سی پیک روڈ گزین کور میں ایک پل پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی کے پانچ کارندوں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ،لیویز کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 میں سے تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ،جو پانچوں پنجاب کے رہائشی ہیں
مقتولین کے نام عثمان قادر ،دانش علی اور بدرمنیر ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھی تربت سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0