تربت:پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد حراست کےبعد لاپتہ

جمعرات 14 ستمبر, 2017

تربت(ہمگام نیوز)تربت کے مختلف علاقوں میں آپریشن 3 افراد حراست کے بعد لاپتہ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تربت کے علاقے تمپ ملک آباد میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کے قیمتی چیزوں کو توڑ پھوڑ و لوٹ مار کے بعد دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا جنکی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ فوج نے اس گھر سے ایک موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گیا۔دریں نثاء تربت ہی علاقے دشت میں ریک کہیرن کے مقام پر پاکستانی فوج نے گذشتہ شب ایک گھر پر حملے کرکے خواتین وبچوں کو تشددکا نشانہ بناکر حفیظ ولد پیر محمد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جبکہ گھر کے قیمتی اشیا کو بھی لوٹ لیا گیا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0