تربت ؛نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی

اتوار 9 اگست, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز) تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت مند روڈ پر ناصرآباد کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس مند سے کراچی جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس کے ٹائر برسٹ ہوگئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جرائم کے ایک اور واقعہ میں تربت کے علاقے نودز میں مسلح ڈاکو وں نے بھینسوں سے بھرے 3 ٹرالرز کے ڈرائیوروں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ٹرالرز ر کراچی سے مند جارہے تھے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0