تربت سے ایک ہفتہ قبل گرفتار نوجوان رہا گھر پہنچ گیا

ہفتہ 11 جولائی, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز )تربت کے علاقے آبسر سے ایک ہفتہ قبل گرفتار
ہونے والے نوجوان کو رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تربت یونیورسٹی کے طالب علم اور وش نیوز کیچ کے کیمرہ مین ایاز اسلم بلوچ کے چھوٹے بھائی نوروز اسلم کو ایک ہفتہ قبل حساس ادارے اور ایف سی نے اپنے گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔ تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ نوروز اسلم کے گھر پہنچنے پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0