تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

جمعہ 18 ستمبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص درویش کو ہلاک جبکہ بادل کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0