حیربیارمری اور براہمدگ بگٹی کے درمیان ،باہمی تعاون کے حوالے رابطہ،

پیر 6 نومبر, 2017

لندن(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمدگ بگٹی اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مر ی کے درمیان بلوچ قومی آزادی کے لیے باہمی تعاون کے حوالے سے رابطہ ہوا ۔ دونوں رہنماوں نے بلوچ قومی آزادی کے لیے ماضی میں پیدا ہونے والے مسائل کی حل اور باہمی تعاون کے لیے بات چیت کا آغاز کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آج خطے کے حا لات اور ہمارے قومی آزادی کی جدوجہد کا تقاضہ ہے کہ تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے اور تحریک کو مضبوط اور آزاد ریاست کی تشکیل کے لیے اصولی اور دیرپا تعاون و اشتراک کی ضرورت ہے ۔ دونوں رہنماوں نے قومی تحریک میں شریک آزادی پسندوں کے درمیان تقسیم در تقسیم اور انتشار کو روکنے کے لیے تعاون پر باہمی رضامندی ظاہر کی اس سلسلے میں 18 نومبر کو جنیوا میں ملاقات طے پایا اور اتفاق کیا گیا کہ ہمارے درمیان جن نکات پر تعاون ہوگا اس سے بلوچ قوم کو آگاہ کیا جائے گا ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0