خاران میں فورسز کا سرچ آپریشن، کئی افراد لاپتہ

پیر 13 جولائی, 2015

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )ایف سی کا ضلع خاران میں سرچ آپریشن ۔تفصیلات کے مطابق ایف سی نے پیر کے علی الصبح علاقے کو گھیرے میں لے کر کئی بلوچ فرزندوں کو گرفتار کر کے بعد میں لاپتہ کر دیا۔ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے چند نام جو ایف سی آپریشن میں اغوا ہوئےہیں۔ گل خان شکاری کا بیٹا، بابو ملازئی کے دو بیٹے صادق و شجاعت ،حاجی عظیم بڑیچ کو بیٹوں سمیت اغواء کیا گیا اور کلان کے بازار سے طاہر حسین کو فورسز نے دکان سے گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا۔ لیاقت دہانی اور مستری خدانظر اسکے بھائی راجہ کو بھی گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ آپرہشن میں 5خواتین سمیت 2بچوں کو فورسز نے شدید تشدد کر کے زخمی کر دیا

 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0