خضدار کے علاقے فیروز آباد میں سرچ آپریشن، چھ افراد گرفتار

بدھ 16 ستمبر, 2015

کوئٹہ(ہمگام نیوز)خضدار کے علاقے فیروزآباد میں لیویز اور پاکستانی ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن، دو غیر ملکیوں سمیت چھ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے ۔ بدھ کی شب خضدار کے نواحی علاقے فیروزآباد میں پاکستانی ایف سی اور لیویز فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جن میں دو غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے تاہم فی الحال ان کا نام میڈیا میں ظاہرنہیں کرسکتے ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0