دشت میں زور دار دھماکہ تین اہلکار زخمی ،کوئٹہ باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

ہفتہ 20 ستمبر, 2014

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع تربت کے علاقے دشت میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کارکن علاقے میں کام کررہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوا جس سے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح تربت کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہو اتھا جب فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کارکن وہاں سے گزرے تو زور دار دھماکہ ہوا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح قمبرانی روڈ پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو شدید زخمی کردیا زخمی کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0