دشت /پنجگور: پاکستانی فوج کی آپریشن جاری


تربت(ہمگام نیوز)ذرائع کے مطابق دشت میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ،فائرنگ و دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔آباد یاں مکمل محاصرے میں ،لوگ محصور ہیں ۔ پاکستان آرمی کی متعدد گاڑیوں کے قافلے نے دشت اور مند کے درمیان واقع ’’کوہ مزن بند‘‘کو محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیاہے ذرائع کے مطابق دشت سے بھی پاکستانی فوج کا ایک بڑا دستہ ’’کوہ مزن بند‘‘میں پہنچ گیا ہے ۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے کوہ مزن بند کو دونوں اطراف سے گھیرے میں لیا ہوا ہے اور فائرنگ و دھماکوں کی آواز سے پورے علاقے گھونج رہے ہیں ۔ زرائع کے مطابق فورسز اہلکار پہاڑ ی کے اندر بھی گھس گئے ہیں اور جھڑپ کی صورتحال ہے ۔گردونواح کے آبادیوں کے داخلی و خارجی راستے مکمل سیل کئے گئے ہیں ،لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں اور شدید خوف کا عالم ہے ۔
جبکہ علی الصبح پاکستانی فو ج نے پنجگور کے علاقے پروم کے مختلف آبادیوں امام بازار، شونچو کہن ، کڈان بازار، سیکی بازار، بندکین بازار، مہیم بازاراور شاہ مراد بازار کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گھروں کے قیمتی اشیا لوٹ لئے ۔جبکہ مذکورہ تمام آبادیوں کے لوگوں کو اکٹھا کرکے ان کی شناختی کاڑد چیک کئے