راجن پور میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

منگل 5 دسمبر, 2017

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز صبح کے وقت ہمارے سرمچاروں نے راجن پور کے علاقے ڈلا تل میں گشت پر مامور ایف سی کی گاڑی پر حملہ کرکے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہماری تنظیم بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچ قومی آزادی اور بلوچ ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0