سبی ؛ فوڈ گودام کے مقام سے نوجوان کی لاش برآمد

جمعرات 20 اگست, 2015

سبی(ہمگام نیوز)سبی کے علاقہ الہ آباد میں فوڈ گودام کے مقام سے نوجوان کی لاش برآمد،ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق الہ آباد کے علاقہ فوڈ گودام کے مقام پر ایس ایچ او سٹی میر جاوید کھوسہ کو اطلاع ملی کہ سبی کے علاقہ الہ آباد میں فوڈ گودام کے مقام پر نوجوان کی لاش پڑی ہے ایس ایچ او سٹی میر جاوید کھوسہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر لاش قبضے میں لیا جسے ضروری کاروائی کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاگیاجس کی شناخت وقار نام سے ہوئی ، جہان پر ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کے سر میں گولی مار کر اسے ہلاک کیا گیا ہے،مذید تحقیقات سٹی پولیس کر رہی ہے دریں اثناء لیویز ایریا سبی کے گاؤں تلی میں محمد ریاض نامی نوجوان سے گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے جس کی تحقیقات لیویز فورس کررہی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0