سبی: بم دھماکہ، ایک ہلاک متعدد زخمی

ہفتہ 27 ستمبر, 2014

 سبی (ہمگام نیوز)
اس دھماکے میں بیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

بلوچستان کے علاقے سبی میں موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکہ سبی میں واقع میر چاکر روڈ پر ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کئی موٹر سائیکل تباہ ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چند افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے وہ بکرا منڈی کے کافی قریب ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0