سرمچار عزت بلوچ اور کریم بلوچ شہید ہوئے سرخ سلام ۔بی ایل ایف

اتوار 5 جولائی, 2015

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ کل 4 جولائی کو پسنی کے علاقے شادی کور میں فورسز،مسلح دفاع یاسر بہرام و عزیز کے کارندوں کے ساتھ جھڑپ میں بی ایل ایف کے سرمچار عزت بلوچ اور کریم بلوچ شہید ہوئے، انہیں شہادت اور بلوچ قومی جہد میں گران قدر خدمات دینے پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے فورسزاور ان کے پُراکسی تنظیموں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے بلوچ وطن کی دفاع میں جام شہادت نوش کی مقاسم سے ۔ شہید عزت بلوچ اور شہید کریم بلوچ ایک عرصے سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی آزادی کی جہد میں بر سر پیکار تھے۔اس جھڑپ میں مسلح دفاع اور فورسزکے ایک درجن کارندے اور اہلکار ہلاک ہوئے، مسلح دفاع کے کارندوں میں دشت مچات کے زاہد مولاداد بھی شامل ہیں جو مسلح دفاع کا ایک انتہائی اہم کمانڈر تھا۔ اس علاقے میں یہی گروپ بلوچوں کی مخبری، اغوا اور مذہبی منافرت پھیلانے میں سرگرم ہے۔آج ان کا فورسز کے ساتھ ایک ہی مورچے میں بیٹھ کر بلوچ آزادی پسندوں کے ساتھ لڑنا ہمارے اس دلیل کا ثبوت ہے کہ بلوچ آزادی کی جہد کو کاؤنٹر کرنے کیلئے مذہبی عناصر کا سہارا لیکر منافرت پھیلا کر بلوچوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی سازش میں مصروف ہے لہٰذا بلوچ قوم ان کی سازشوں کو سمجھ کر بلوچ آزادی پسندوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ 

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0