سرگودھا میں پاکستانی ڈرون گر کر تباہ

ہفتہ 19 ستمبر, 2015

سرگودھا(ہمگام نیوز) تحصیل شاہ پور کے گاؤں جہان آباد میں پاکستان ائیر فورس کا ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

پاکستان ائیر فورس کے حکام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈرون حادثے کے بعد پولیس نے لقمان گاؤں میں آپریشن شروع کیا، جہاں افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔

پولیس نے 11 مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے بتایا کہ یہ معمول کا آپریشن تھا جو کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0