شہید اکبر خان بگٹی کے قریبی ساتھی نے ہتھیار ڈال دیا

پیر 17 اگست, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز) شہید اکبر خان بگٹی کے قریبی ساتھی اور براہمداغ بگٹی کے دست راست وڈیرہ ستار بگٹی نے ہتھیار ڈال دیا .واضح رہے کہ اکبر خان کی محاذ جنگ پہ موجودگی کے وقت وڈیرہ ستار کا شمار ان کے انتہائی قریبی اور جانثار ساتهیوں میں ہوتا تھا اور کئی مواقعوں پہ وہ اکبر خان کی جنگ کی حمکت عملی ترتیب دینے اور دیگر ساتھیوں کی رہنمائی کرنے میں پیش پیش تها اور ساتھ ہی اکبر خان کی شہادت کے بعد براہمداغ بگٹی کی افغانستان جلاوطنی کے وقت بهی وڈیرہ ستار اس کے ہمراہ تها اور ایک بہترین کمان کی حیثیت سے بی آر اے کی کمان کرتا رہا لیکن پهر جب خود بی آر اے میں بگٹی قبائل کے ذیلی شاخوں کی آپسی چپقلش اور کشمکش شروع ہوئی تو براہمداغ بگٹی کے نزدیکی ذیلی شاخ کے افراد جن میں شیر محمد بگٹی نے ستار بگٹی کو انتہاء کی حد تک تنگ کرکے اسے کنارہ کش کرنے پہ مجبور کردیا اور کئی عرصے تک وہ افغانستان میں دربدری کی زندگی گزارنے کے بعد ہتھیار ڈال دیا

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0