عراق: ترک لڑاکا طیاروں کی کارروائی، 55 کرد باغی ہلاک

اتوار 20 ستمبر, 2015

سلامتی سے متعلق ترکی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک لڑاکا جیٹ طیاروں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف سرحد پار علاقے پر نئی فضائی کارروائیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں کم ازکم 55 ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے زیرِ استعمال کیمپوں اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دو برس قبل، جولائی میں جب جنگ بندی اور امن عمل معطل ہوا، ترک سکیورٹی فورسز اور ممنوعہ ’پی کے کے‘ تقریبا ًروزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔

ترک لڑاکا طیارےشمالی عراق کے پہاڑی علاقے اور ترکی کے خاص طور پر کرد جنوب مشرق میں روزانہ کی بنیاد پر ’پی کے کے‘ کے خیموں پر اکثر بم حملے  کرتے ہیں۔ باغیوں نے اس کا جواب سکیورٹی فوروسز پر خونریز حملوں کا سلسلہ جاری رکھ کیا ہے۔

تنازع دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 100 سے زائد فوجی اور پولیس والے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کے خلاف ترک قوم پرستوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، وہ ’پی کے کے‘ کے ساتھ ساتھ ترکی کی کرد اقلیت کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0