عراق میں خودکش کار بم حملہ، کم از کم 120 افراد ہلاک

ہفتہ 18 جولائی, 2015

بغداد (ہمگام نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک بڑے خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 120 افراد ہلاک جب کہ متعدد دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ خان بنی سعد نامی اس شیعہ اکثریتی علاقے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ حملہ جمعے کے روز کیا گیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 130بتائی جا رہی ہے۔ اس عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں 15 بچے بھی مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش کار بم حملہ آور نے عیدالفطر کے موقع پر مقامی مارکیٹ میں خریداری کرنے والوں کو نشانہ بنایا۔ خان بنی سعد کا علاقہ دیالہ صوبے میں واقع ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0