فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ اٹھویں روز بھی جاری

اتوار 24 جولائی, 2016

بیلا فیلڈ(ہمگام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ کا جاری لانگ مارچ آٹھویں روز جرمی کے شہر بیلا فیلڈ پہنچ گئی-جہاں شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور لوگوان میں پمفلٹ تقسیم کئے ۔شرکاء اپنے اگلے منزل بنڈے شہر کی جانب رواں دواں ہیں ہیں جبکہ شرکاء نے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے پفلٹ تقسیم کیے اور بلوچوں پر ایران و پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و بربریت سے آگاہی دیتے رہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت و انسانی حقوق صورتحال کے حوالے پوری دنیا کو آگاہی دینے کیلئے جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو آٹھویں روز سے جاری ہے اور اپنی منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے ۔مارچ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ بلوچ تحریک آجوئی کیلئے ایک بہترین آگاہی مہم ہے جس سے جہاں جہاں مارچ گزرتی ہے لوگ بلوچ تحریک سے متعارف ہوتے جارہے ہیں جو ایک ہمارے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0