فورسز نے جالڑی سانگان و سنجاول میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے، بی ایل اے

بدھ 16 ستمبر, 2015

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہاہے کہ آج الصبح فورسز نے فضائیہ کے ذریعے جالڑی سانگان و سنجاول کے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا۔سات ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کئی گھنٹے تک ان علاقوں میں شیلنگ کی جس سے کئی گھروں کو نقصان و لاتعداد مویشی ہلاک ہوئے ۔ یہ با ت انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ا ین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہاہے کہ فضائیہ کی مدد سے پچاس کے قریب گاڑیاں سبی چھاؤنی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سنجاول، یخو، سانگان و جالڑی میں کئی گھروں کو آگ لگادی اور سات ٹریکٹروں و متعدد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا اور ساتھ ہی ان علاقوں میں بے رحمانہ تشدد کرکے کئی لوگوں کو زخمی و کئی نوجوانوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ فورسز کے بے رحمانہ تشدد و گھروں کو لوٹنے انھیں جلانے کے بعد سانگان سے دو ٹریکٹروں کو زبردستی چھین کر ان میں لدی گندم و مال مویشی کو لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے اور گندم کے چار سو کے قریب بوریوں کو آگ لگادی کچھ عرصے سے فورسزنے وقتا فوقتا بلوچستان کے عا م آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا اور یہ سلسلہ ہنوز بلوچستان کے تمام علاقوں میں جاری ہے۔

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0