قلات: بلوچ شہداء کی یاد میں ریفرنس

جمعہ 13 نومبر, 2015

قلات ( ہمگام نیوز) بلوچ شہداء کمیٹی کی جانب سے تیرہ نومبر یوم شہدائے بلوچ کی مناسبت سے ایک یاد گاری ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے بلوچ شہداء کی بلوچ گل زمین کی آزادی کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچ قومی جہد نے جتنی بھی توجہ دنیا کے کسی بھی کونے میں حاصل کی وہ بلوچ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے ، مقررین نے کہا کہ تیرہ نومبر بلوچ شہداء کے جہد اور قربانیوں کے ساتھ انصاف اور یکجہتی کا دن ہے لہذا تمام بلوچ اس دن کو عقیدت و احترام اور یکجہتی سے ساتھ ہمیشہ مناتے رہیں گے

image_pdfimage_print

[whatsapp] خبریں. RSS 2.0